این آئی اے نے سرینگر میں صحافی کو گرفتار کیا

سریگر/21 مارچ

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سریگر میں ایک صحافی کو گرفتار کیا

ذرائع نے بتایا کہ عرفان مہراج کے نام سے ایک فری لانس صحافی کو نئی دہلی سے این آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم نے سری نگر میں گرفتار کیا۔

سرکاری ذرائع نے مہراج کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ این آئی اے دہلی میں ایف آئی آر نمبر RC-37/2020 درج ہونے کے معاملے میں اسے NIA کے ذریعے تحقیقات کے لیے گرفتار کیا گیا ہے

اس سے قبل اس معاملے میں عرفان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی، ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شام صحافی کو باضابطہ طور پر گرفتار کر کے نئی دہلی منتقل کر دیا گیا۔

Comments are closed.