انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدید تشویش ۔آسیہ اور نیلوفر کو ان کی برسیوں پر خراج عقیدت ۔ظر اکبر بٹ
سرینگر ،مئی 26 : سینئر حریت رہنماء اور سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ نے آسیہ اور نیلوفر کو ان کی برسیوں پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ان کے قاتل معلوم ہونے کے باوجود بھی گرفتار نہیں کئے گئے اور نہ انہیں ان کے گناہوں کے لئے سزا دی گئی۔انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی تلاش میں ان کے اہل خانہ در در پھر رہے ہیں اور اس کے باوجود بھی انہیں انصاف فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔
ظر اکبر بٹ نے معروف آزادی پسند رہنماء مولوی غلام حسن (کریمشور) اور مفتی ہلال احمد ( پٹن ) کو ان کی شہادست کی برسیوں پر شاندار خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔
انھوں نے ٹریک ٹو کے تحت مزاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بات چیت تب تک لاحاصل ہیں جب تک مسئلہ کشمیر کو متنازعہ تصور نہیں کیا جاتا اور اس بات کا عہد دہرایا کہ جموں کشمیر کے عوام آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
انھوں نے وادی اور ریاست کے کونے کونے میںپولیس کی جانب شبانہ چھاپوں اور بالخصوص کاووسہ میں محمد یوسف ڈار کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکام نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کرکے انہیں بندوق اٹھانے کی جانب مائل کررہے ہیں ۔
دریں اثنا آج جمعہ نماز کے بعد پارٹی رہنمائوں جن میں مولوی عدنان سلفی،مولوی رفیق،مولوی غلام محمد ثنائی نے کولگام، بڈگام ،گاندربل ،سوپورمشوپیان اور پلوامہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلا ف عوامی احتجاج کی رہنمائی کی ۔
دریں اثناء ظفر اکبر بٹ نے فریڈم لیگ کے رہنماء ایم آر کھانڈے کی معصوم چھ سالہ بچی کی حادثاتی موت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔اس دوران پارٹی کے قائدین نے شوپیان اور پلوامہ میں حالیہ فوجی کاروائیوں میں متاثر خاندانوں سے ہمدردری کا اظہار کیا،
Comments are closed.