جموں کشمیر نے حالیہ برسوں میں ساختی اِصلاحات سے متاثر کن پیش رفت کی / منوج سنہا

سرینگر/19مارچ

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں اِنڈیا ۔ یواے اِی سرمایہ کاری اجلاس سے خطاب کیا اور متحدہ عرب امارات اور ملک بھر کے کاروباری مندوبین سے اِستفساری گفتگو کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر مختلف شعبوں میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کے دائرہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی نے حالیہ برسوں میں ساختی اِصلاحات سے متاثر کن پیش رفت کی ہے اور ترقی کی رفتار جموںوکشمیر کو سرمایہ کاری کی ایک پُر کشش منزل بناتی ہے۔
اُنہوں نے کہا،” آج ایک تاریخی دِن ہے ۔ 10لاکھ مربع فٹ کے بھومی پوجن سے جموں وکشمیر میں ’مال اَز ایمار‘ پہلی ایف ڈی آئی شکل اِختیار کر گئی ہے ۔ ایمار کو جموں اور سری نگر میں آئی ٹی ٹاوروں کے لئے زمین فراہم کی گئی ہے ۔ یہ تینوں منصوبے 500کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کئے جائیں گے۔“
اُنہوں نے کہا کہ وزیرا عظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموںوکشمیر یوٹی نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اہم پروگرام ، ہوائی اَڈوں کی جدید کاری اور توسیع ، کاروبار کرنے میں آسانی کے لئے ریل نیٹ ورک اور شاہراہوں کی طرف نمایاں پیش رفت کی ہے اور تیز رفتار اِقتصادی ترقی کو فروغ دیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” ہم رُکاوٹوں کو دُور کرنے میں کافی حدتک کامیاب رہے ہیں ۔ ہم نے نئے مطالبات کو پور ا کرنے کے لئے اہم بنیادی ڈھانچے کو صلاحیت اور معیار دونوں میں اَپ گریڈ رکررہے ہیں اور صنعتوں سے اَپنی شراکت کو اعلیٰ سطحوں تک بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔“
اُنہوں نے مزید کہا کہ اِصلاحات کا جو راستہ ہم نے گزشتہ تین برسوں میں شروع کیا ہے وہ جموںوکشمیر میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ساز گار سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرنے کے لئے طویل مدتی جامع حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِنڈیا ۔ یواے اِی تاریخی اِنوسٹر میٹ جموںوکشمیر میں مسائل اور سرمایہ کاری کے مواقع پر آزادانہ اور بے تکلف خیالات کے تبادلے کا ایک منفرد موقع ہے ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جوش اور اعتماد کی تعریف کی۔
اُنہوں نے متحدہ عرب اَمارات کے کاروباری رہنماﺅں کو دعوت دی کہ وہ جموںوکشمیر کی ترقی میں شراکت دار بنیں اور خوشحال ، مساوی اور متحرک یوٹی بنانے کی طرف مل کر آگے بڑھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سرمایہ کاروں کو اِنتظامیہ کی طرف سے ہرقسم کی مدد ، سہولیت اور تعاون حاصل ہو۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں بالخصوص زراعت اور اس سے منسلک شعبوں ، مہمان نوازی ، تعلیم ، سیاحت اور دیگر صنعتی شعبوں پر ہونے والی تعمیری بات چیت میں زمینی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کئے جائیں گے جو کہ متحدہ عرب اَمارات اور باقی خلیجی ممالک کے ساتھ ہماری طویل مدتی شراکت داری کو مزید مضبوط کریں گے۔
یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ سرمایہ کاری سمٹ میں غیر ملکی اور ہندوستانی کمپنیوں نے رہائشی سکول ، ہوٹل ، آئی ٹی پارک ، آئی ٹی اِی ایس یونٹوں اور ہسپتال سے متعلق پروجیکٹ شروع کرنے میں گہری دِلچسپی ظاہر کی ہے ۔ تجاویز کی جلد منظوری اور تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ گروپ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ ہمارا زرعی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے جو کہ متعلقہ شعبے میں ترقی اور پریمیم فصلوں کے لئے جی آئی ٹیگنگ جیسی جدید ٹیکنالوجی کو اَپنانے سے ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو فوڈ پروسسنگ کی صنعتوں میں پُر کشش مواقع ملیں گے جو صنعتی ترقی کے ایک اہم حصے کے طورپر اُبھر نے لگے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم صحیح اِرادے کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور صنعتوں کے لئے درکار بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں نیا اعتماد پیدا ہوا ہے اور اس سے جموںوکشمیر کی اِقتصادی ترقی ، روزگار میں اِضافہ اور پُر امن ماحول پیدا ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے موصول ہونے والی تمام سرمایہ کاری کی تجاویز کو بنیاد بنانے کے لئے مزید زمین کی نشاندہی کرنے کی کوششوں کا بھی اِشتراک کیا۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر کی ڈیجیٹل تبدیلی پر زور دیا جو صنعتی اِکائیوں کو فعال اور بااختیار بنائے گا۔
اُنہوں نے سرمایہ کاروں کو یقین دِلایا کہ تجویز پیش کرنے کے 15دنوں کے اَندر زمین مختص کی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا،” شفاف ریگولیٹری فریم ورک اور ترغیباتی ڈھانچہ اِنفرادی اَنٹرپرائز کو ترقی دینے اور ایک جدید ، عالمی سطح پر مسابقتی اور اِنسانی صنعتی معیشت بنانے کی اِجازت دے گا۔ جموںوکشمیر کی تیز رفتار صنعت کاری کے اِس سفر میں ہم شراکت دار ہیں۔ میں دُنیا بھر کی کمپنیوں کو جموںوکشمیر میں دُکا ن قائم کرنے کی دعوت دیتا ہوں ۔ ہم کھلے دِل سے آپ کا اِستقبال کرنے کے لئے تیار ہیں۔“
اُنہوں نے مزید کہا کہ یوٹی حکومت ہمارے مختلف منصوبوں جیسے شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے یاتری نواس کو تیار کرنے میں دیگر ریاستوں کی تکنیکی مہارت کا اِستعمال کرنے کے لئے بھی تیار ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر اَمان پورہ کا شکریہ اَدا کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ ایک آفیسر کا تقرر کیا جائے گا اور کونسل کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔
چیئرمین یو آئی بی سی۔یوسی فیصل ایڈاولتھ کوٹیکولن اور کے اِی ایف ہولڈنگزاور وائس چیئرمین یو آئی بی سی شرف الدین شراف نے جموںوکشمیر میں سرمایہ کاری کے اُبھرتے ہوئے مواقع پر اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔
چیئرمین یو آئی بی سی نے کہا کہ وہ سرمایہ کاری کے لئے حکومت جموںوکشمیر کے ساتھ گہری دِلچسپی سے کام کررہے ہیں اورجموںوکشمیر میں ایک عالمی معیار کی کلائمیٹ ویلنس ریزورٹ لائیں گے ۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، یو اے اِی ۔ اِنڈیا ۔ بزنس کونسل کے اراکین ، کاروباری رہنما اور ملک اور بیرون ملک سے سرمایہ کا ر موجود تھے۔

Comments are closed.