زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ”باغ گل لالہ “سیاحوں اور عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا

سرینگر /19مارچ / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر میں سیاحوں کی تفریح کے مرکز شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں اور دلکش زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن (باغ گل لالہ )سیاحوں اور عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا۔

باغ کو عوام و سیاحوں کیلئے کھولنے کی رسم جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کی جبکہ ان کے ہمراہ چیف سیکرٹری اورن کمار مہتا اور دیگر افسران بھی موجود تھے
رواں برس باغ گلہ لالہ کو جدید ترین سہولیات سے لیس کیا جارہا ہے۔ باغ میں روشنی کے انتظام کےلئے جدید لائٹیں نصب کی گئیں ہیں جبکہ سیاحوں کےلئے دیگر اقسام کی سہولیات بھی بہم رکھی جارہی ہے۔

Comments are closed.