بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج/پولیس

سرینگر/17 مارچ
معاشرے سے منشیات کے وبا کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے بارہمولہ پولیس نے ایک اور بدنام زمانہ منشیات فروش پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی وبا کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے سخت کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش پرمجاز اتھارٹی سے باقاعدہ حراست میں لینے کے احکامات حاصل کرنے کے بعد پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا۔انہوں نے کہا: ‘منشیات فروش کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند کیا گیا’۔منشیات فروش کی شناخت رفیق احمد خان عرف راجا ولد غلام حسن خان ساکن گبڈر تری کنجن بونیار بارہمولہ کے بطور کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا: ‘مذکورہ منشیات فروش کے خلاف تین مقدمے درج ہیں اور وہ بونیار علاقے میں نوجوانوں کو نشہ آور مواد سپلائی کرکے منشیات اسمگلنگ کو فروغ دینے میں ملوث ہے’۔دریں اثنا بارہمولہ کے لوگوں نے پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مہم کی سراہنا کی ہے۔

Comments are closed.