خود کو ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایم جتلانے والا جعلی شہری گرفتار /پولیس
سرینگر 17مارچ /
جموں و کشمیر پولیس کے سی آئی ڈی ونگ نے پولیس کو کشمیر میں ایک جعلساز کی آمد کی اطلاع دی۔ ایس ایس پی سرےنگر نے فوری طور پر ایس پی ایسٹ کی قیادت میں ایک ٹیم للت ہوٹل روانہ کی۔ اس شخص کی تفصیلات کرن بھائی پٹیل ولد جدیش بھائی پٹیل ساکن احمد آباد گجرات کے طور پر پائی گئیں جو خود کو ایڈیشنل ڈائریکٹر PMO نئی دہلی کے طور پر ظاہر کر رہا تھا۔ اس کے جوابات مشکوک پائے جانے پر اسے تھانہ نشاط لے جایا گیا جہاں اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس کے پاس سے 10 جعلی وزیٹنگ کارڈ اور دو موبائل ضبط کیے گئے۔
تھانہ پولےس نشاط سرےنگر نے اس سلسلے مےں کےس ایف آئی آر نمبر 19/2023 U/S 419,420,467,468, 471 IPC کے تحت 02/03/2023 کو پولیس اسٹیشن نشاط میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔ ایس پی ایسٹ سرینگر، ایس ڈی پی او نہرو پارک، ایس ایچ او نشاط کی ایک ٹیم تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے۔ ملزم کرن بھائی پٹیل کو 03-03-2023 کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 17-03-2023 تک پولیس ریمانڈ میں ہے۔ اس معاملے میں کئی متعلقہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ کیس تفتیش کے ابتدائی مرحلے میں ہے۔ اس کیس کی مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گجرات کے مختلف تھانوں میں مذکورہ جعلساز کے خلاف تین مقدمات درج ہیں:
Comments are closed.