عسکریت پسندوں کی مدد :ہندوارہ میں ایک شہری کی جائیداد ضبط کر لی گئی

ہندوارہ 17مارچ

شمالی ضلع کپواڑہ کے ہند وارہ علاقےمیں عسکریت پسندوں کی مدد اور انہیں پناہ دینے کے الزام میں ایک شہری کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے

بتایا جاتا ہے کہ حکام نے ہندوارہ کے یارو علاقے میں محمد عبدل اللہ میر ولد خضر محمد میر کی جائداد منسلک کر دی

مذکورہ شہری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ملی ٹنٹوں کی مدد اور انہیں پناہ دینے میں ملوث ہے اور اس سلسلے میں پہلے ہی ایک کیس درج کی جاچکی تھی

Comments are closed.