ڈی آئی جی وسطی کشمیر کا دورہ بڈگام َسیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
سرینگر/ 15 مارچ/
ڈی آئی جی وسطی کشمیر سجیت کمار نے بڈگام کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائز ہ لیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی جی سینٹرل سجیت کمار نے بدھ کے روز ضلع پولیس لائنز میں سیکورٹی منظر نامے ، جنگجو مخالف آپریشن اور انسداد منشیات مہم کے بارے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
انہوں نے پولیس اور سیکورٹی فورس کو اس بات کے لئے سراہنا کی جس کے تحت انہوں نے ملی ٹینسی کے خلاف زبر دست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ڈی آئی جی نے حالیہ قتل کیس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور کیس کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اس کیس کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی آفیسران کو ہدایت دی۔ڈی آئی جی نے اس موقع پر آفیسران کو ہدایت دی کہ تمام زیر التوار مقدمات کی تحقیقات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران ڈی آئی جی سینٹرل نے مجموعی سیکورٹی صورتحال اور ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ عوام الناس سے قریبی تعلقات بنائے رکھیں۔
Comments are closed.