وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں قومی تعلیمی پالیسی طلباءکےلئے اَپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کےلئے ایک ترقی پسند ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہی ہے /منوج سِنہا

جموں/15مارچ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں یونیورسٹی میں چانسلر ٹرافی کا اِفتتاح کیا۔اِس تین روزہ میگا سپورٹس ایونٹ میں مختلف یونیورسٹیوں کے زائد اَز 550 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اعلیٰ تعلیمی اِداروں پر زور دیا کہ وہ کھیلوںکو بنیادی مضمون کے طورپر فروغ دیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کھیل جسمانی اور جذباتی صحت کو یقینی بنانے ، سیکھنے کی کارکردگی کو بڑھانے اور کردار سازی میں مدد دینے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے ۔
اُنہوں نے کہا،” کھیل دماغ اور جسم دونوں کی پرورش کرتا ہے اور طلباءکو تمام شعبوں میں ویل راﺅنڈ بننے کے قابل بناتا ہے ۔ قومی تعلیمی پالیسی نے ہمیں کثیر الشعبہ نظام سے کھیلوں کو فروغ دینے اور تعلیمی نظام میںتفاوت کو ختم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے ایک فرد کے دماغ پر کھیلو ں کے اَثرات سے متعلق مختلف رِپورٹوں اور مطالعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محققین کھیلوں کو دماغ کے لئے ایک معجزہ سمجھتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کھیل کو ہمارے نصاب کا حصہ بنایا جائے۔
اُنہوں نے نوجوانوں کی ہمہ گیر ترقی کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں قومی تعلیمی پالیسی طلباءکے لئے اَپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ایک ترقی پسند ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا،” وزیر اعظم کا فِٹ اِنڈیا ، کھیلو اِنڈیا ، قومی تعلیمی پالیسی ، سٹارٹ اَپ مواقع ہندوستا ن کے مستقبل کے لئے ایک مضبوط بنیاد بنا رہا ہے ۔“اُنہوں نے اِس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کھیلوں کی جڑیں قدیم تعلیمی نظام میں گہری ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارے گوروکلوں نے سماجی و اِقتصادی تبدیلی کو قابل بنانے کے لئے کھیلوں کو ایک ٹول کے طورپر اِستعمال کرنے پر زور دیا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو ان ممتاز شخصیات کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دی جنہوں نے تعلیمی اور کھیل دونوں میدانوں میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔
اُنہوں نے کہا ،” کوئی چیز ناممکن نہیں۔ آپ اَپنی محنت ، لگن ،صحیح رہنمائی سے کسی بھی میدان میں کمال حاصل کرسکتے ہیں اور اَپنی اِنفرادیت اور آزاد سوچ کے ساتھ اَپنا مستقبل بناسکتے ہیں۔“

Comments are closed.