بھرتی عمل میں شفافیت ہماری اولین ترجیح،عسکری سرگرمیوں میں ملوث 47ملازمین برطرف/منوج سنہا

سرینگر/15مارچ/

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو کہا کہ کمپیوٹر پر مبنی امتحانات جو کل ملتوی ہوئے تھے، جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے مکمل طور پر مطمئن ہونے کے بعد منعقد کیے جائیں گے اور یہ امتحانات جلد ہی منعقد کیے جائیں گے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ
بھرتی عمل میں شفافیت اولین ترجیح ہے اور اگر کوئی شکوک و شبہات ہیں تو اس کا ازالہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی اور شفافیت ان کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں، سنہا نے کہا کہ 47 ملازمین کو ان کی خدمات سے برخاست کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ عسکریت پسندی سے تعلق رکھتے تھے۔

Comments are closed.