رمضان المبارک کے دوران بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سرینگر میں 90ہزر اسمارٹ میٹر نصب ہونگے / کے پی ڈی سی ایل
سرینگر/14مارچ
کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے منگل کو ضلع سری نگر میں تقریباً نوے ہزار سمارٹ میٹر نصب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کے منظر نامے کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کے لیے کمر بستہ ہے۔
کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹریاسین چودھری نے کہا کہ محکمہ فخر کے ساتھ اعلان کر رہا ہے کہ کے ڈی سی ایل نے صرف سرینگر ضلع میں 90 ہزار سمارٹ میٹر لگائے ہیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ یہ عمل کئی مہینوں سے جاری ہے،
چودھری نے کہا کہ اب اہم بات یہ ہے کہ ان صارفین کو بلا تعطل چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جہاں (سمارٹ) میٹر نصب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جہاں سمارٹ میٹر نصب کیے گئے ہیں ان صارفین کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا کریں گے۔چودھری نے کہا کہ جہاں تک سرینگر کے ڈاون ٹاون کا تعلق ہے انہوں نے تقریباً ایک ہزار صارفین کا ایک چھوٹا ہدف مکمل کر لیا ہے جس میں حول، کے کے محلہ، رعناواری اور خانیار کے علاقے شامل ہیں۔
Comments are closed.