ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ انتظامی سیکرٹری محکمہ سیاحت جموں وکشمیر تعینات

سرینگر /06مارچ / ٹی آئی نیوز

حکومت نے سیول انتظامیہ میں تبادلوں ونئی تعیناتیوںکے تحت ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری کولیفٹنٹ گورنر کا پرنسپل سیکرٹری اورڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کو انتظامی سیکرٹری محکمہ سیاحت جموں وکشمیر تعینات کیاہے جبکہ سرمدحفیظ کو انتظامی سیکرٹری محکمہ ثقافت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے کمشنرسیکرٹری سنجیو ورما( آئی اے ایس) کی جانب سے6مارچ 2023کوجاری ایک حکومتی حکم نامہ زیر نمبر329-JK(GAD)آف2023کے مطابق انتظامیہ کے مفاد میں درج ذیل تبادلے وتقرریاں عمل میں لائی گئی جو فوری طورپرروبہ عمل لائی جائیں گی۔
حکومتی حکمنامے کے مطابق ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری(آئی اے ایس ،AGMUT-2001)جو تعیناتی کے منتظرتھے کولیفٹنٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر تعینات کیاگیاہے،اور موصوف عائد فرائض کے ساتھ ساتھ شری امرناتھ جی شرائن بورڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں۔
حکومتی آرڈر کے مطابق ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ(آئی اے ایس AGMUT-2012)جوانتظامی سیکرٹری، محکمہ ثقافت کیساتھ ساتھ چیف ایگزیکٹو آفیسرERAجموں وکشمیر کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے تھے ،کو انتظامی سیکرٹری محکمہ سیاحت تعینات کیاگیاہے ،اوراس طرح سے سرمدحفیظ آئی اے ایس کواس اضافی عہدے سے فارغ کردیاگیاہے۔
حکم نامے کے مطابق اب سرمدحفیظ آئی اے ایس،اپنے فرائض کے علاوہ، انتظامی سیکرٹری محکمہ ثقافت اورچیف ایگزیکٹو آفیسر اقتصادی تعمیر نوایجنسی جموں وکشمیرکی ذمہ داری تاحکم ثانی انجام دیں گے ۔

Comments are closed.