سوپور میں جموں کے شہری سمیت تین افراد ممنوعہ اشیاءکے ساتھ گرفتار / پولیس

سوپور/04 مارچ / ٹی آئی نیوز

پولیس نے شمالی قصبہ سوپور میں جموں کے ایک شہری سمیت تین افراد کو ممنوعہ اشیاءسمیت گرفتار کر لیا

پولیس کے مطابق واگوب کراسنگ پر ایک ناکے کی چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک گاڑی کو روکا، جس کے بعد ڈیش بورڈ سے 6.70 گرام وزنی ممنوعہ (ہیریئن نما مادہ) چیز گاڑی سے برآمد ہونے کے بعد 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے گرفتار افراد کی شناخت ہندواڑہ کے ظہور احمد ملک، جموں کے توصیف احمد لون اور سرینگر کے کامران مشتاق لون کے طور پر کی۔
انہوں نے کہا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے

Comments are closed.