پراپرٹی ٹیکس ملک میں سب سے کم ہوگا ۔اِنسداد ِتجاوزات مہم کے دوران کوئی غریب متاثر نہ ہوگا/لیفٹنٹ گورنر
جموں /03مارچ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کٹھوعہ کے ایس پرتھن نندن سنگھ پولیس ٹریننگ سکول میں 29 ویں بی آر ٹی سی بیچ کے ریکروٹ کا نسٹیبلوں کی اٹیسٹیشن کم پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ملک کی بہترین پولیس فورس میں نئے بھرتی ہونے والوں کو مبارک باد دی اور ان کا خیر مقدم کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ قوم کے تئیں اَپنی ذمہ داری کو اِنتہائی حساسیت ، عزم اورلگن کے ساتھ نبھائیں گے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” جموںوکشمیر پولیس کی دیانتداری ، لگن او رپیشہ ورانہ مہارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم ہے ۔ہم سب کو جموںوکشمیر پولیس کی طرف سے منشیات کی دہشت گردی سے نمٹنے اور قانون کی حکمرانی کو نافذ کرنے میں نمایاں کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔“
اُنہوں نے داخلی سلامتی کے چیلنجوںسے نمٹنے کے لئے مستقبل کے تیار پولیسنگ کی حکمت عملی پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” یہ ہماری پولیس فورسز کے لئے مشکل وقت ہیں کیوں کہ آج دُنیا کو روایتی اور غیر روایتی خطرات کا سامنا ہے ۔ ہمیں دہشت گردوں کو نظریاتی اور مالی مدد فراہم کرنے والے ماحولیاتی نظام کو بے اثر کرنے کے لئے چوکس اور پُر عزم رہنے کی ضرورت ہے ۔“
اُنہوں نے کہا ،” ہم ’ واسودھائیو کٹم بکم ‘ اورپُر اَمن بقائے باہمی میں یقین رکھتے ہیں ۔ایک مہذب معاشرے میں تخریبی عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے پراپرٹی ٹیکس اور اِنسداد تجاوزات مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اِنتظامیہ عام آدمی کے مفادات کے تحفظ کے لئے پُر عزم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس ملک میں سب سے کم ہوگا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ اِنسداد ِتجاوزات مہم کے دوران کوئی غریب متاثر نہ ہو۔
Comments are closed.