بڈگام میں بدنام زما نہ نقب پی ایس اے کے تحت جیل روانہ
سرینگر /03مارچ /
بڈگام اور بارہمولہ کے متعدد ڈےکتی ، نقب زنی اور چوری کے مختلف وارداتوں مےں ملوث اےک بدنام زمانہ نقب زن کو بڈگام پولےس نے پبلک سےفٹی اےکٹ کے تحت حراست مےں لےا۔
بڈگام پولیس نے حکام سے ضروری منظوری حاصل کرنے کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت ایک بدنام زمانہ نقب زن عمران حسین میر ولد منظور احمد میر ساکن کاکر پورہ میرگنڈ ضلع بارہمولہ کو بڈگام پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی بے لگام مجرمانہ کارروائیوں کے لیے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا ہے۔
مقدمہ درج بدنام چور کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں اسے ضلع جیل کپواڑہ جموں و کشمیر میں رکھا گیا ہے۔
Comments are closed.