گلمرگ میں 5 سینٹی میٹر تازہ برف ، دیگر علاقوں میں ہلکی بارشیں

سرینگر /یکم مارچ / ٹی آئی نیوز

شہرہ آفاق گلمرگ میں قریب پانچ سینٹی میٹر تازہ برف کے بیچ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں رم جم بارشوں کے ساتھ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارشوں اور ربرف کی پیش گوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں 0.6 ملی میٹر، پہلگام میں 0.7 ملی میٹر، کپواڑہ میں 2.1 ملی میٹر، بانہال میں 1.2 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 1.1 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گلمرگ میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 سینٹی میٹر برف باری ہوئی۔

درجہ حرارت کے بارے میںانہوں نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 4.0 ڈگری کے مقابلے میں 6.4 ڈگری کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.