پلوامہ میں مرغ فروش کے خلاف محکمہ امور صارفین کارروائی جاری
سرینگر /28فروری /
جنوبی ضلع پلوامہ میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے انفورسمنٹ اسکارڈ نے ضلع میں مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے تیسرے روز بھی مختلف علاقوں میں قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں 8دکانوں کو سیل کرنے کے علاوہ 11ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیا ۔
سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وانی کی سربراہی میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے انفورسمنٹ اسکارڈ نے تحصیل افسران کی ایک ٹیم کی موجودگی میں پلوامہ کے کئی علاقو ں میں مارکیٹ چیکنگ عمل میںلائی جس دوران انہوں نے وہاں قیمتوں میں اضافہ کے پاداش میں سات مرغ کے دکانوں کو موقعہ پر ہی 8دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ ساتھ ہی زائد المعیاد چیزوں کی فروخت کے الزام میں دکانداروں نے 11ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیا ۔
ایک افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے پانپور ، راجپورہ ، رتنی پورہ ، پہو اور کھریو علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی گئی جس دوران انہوں نے پایا کہ کچھ مرغ فروش مرغوں کو اضافی قیمتوں میں فروخت کر رہے تھے جن کے خلاف موقعہ پر ہی کارروائی کرکے 8 دکانیں جو اضافہ قیمتوں میں مرغوں کو فروخت کرتے تھے سیل کی گئی ۔ ساتھ ہی دکانداروں کو خبر دار کیا گیا کہ وہ اضافی قیمتوں میں مرغ فروخت نہ کریں اور خلاف ورزی کرنے کی کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر کچھ دکانوں کا بھی معائنہ کیا گیا جس دوران زائد المعیاد چیزیں پائی گئی اور ان کو موقعہ پر ہی ضائع کیا گیا اور قصور واروں سے 11ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی کارورائی آگے بھی جاری رہے گی اور کو جو کوئی بھی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے گا ان کے خلاف کارورائی ہو گی ۔
Comments are closed.