سانبہ میں پاکستانی غبارہ برآمد

جموں/28فروری
جموں کے سانبہ ضلع کے گگوال علاقے میں پاکستانی غبارے کو پولیس نے برآمد کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سانبہ کے گگوال گاوں میں چند مقامی افراد نے منگل کی صبح علاقے میں ایک پاکستانی غبارے کو دیکھا اور فوری طورپر پولیس کو اس بارے میں آگاہی فراہم کی۔

پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور پاکستانی غبارے کو برآمد کرکے ضبط کیا۔ دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔بتادیں کہ جموں کے سرحدی علاقوں میں پاکستانی غبارے برآمد ہونے کے باعث ان علاقوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے

Comments are closed.