پراپرٹی ٹیکس عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کیلئے استعمال کیا جائے گا/ صوبائی کمشنر کشمیر

سرینگر /25فروری / ٹی آئی نیوز

پراپرٹی ٹیکس عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کے لیے استعمال کیا جائے گا کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے بتایا کہ ٹیکس سال میں صرف ایک بار وصول کیا جائے گا ۔

اسی دوران سرینگر میونسپل کمشنر نے کہا کہ کھاتوں میں موجود رقم صرف ترقیاتی مقصد کیلئے استعمال کی جائے گی۔

سرینگر میں صوبائی کمشنرکشمیر وی کے بیدھوری نے ایس ایم سی کمشنر، اطہر عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کمشنر وی کے بدوری نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کا مقصد لوگوں کیلئے بہتر سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 1/3 آبادی پہلے ہی سے ہے جو پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ ہے کیونکہ ان کی جائیداد کا رقبہ 1000 مربع فٹ سے کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر ملک میں آخری نمبر پر ہے جہاں پر پراپرٹی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ دیگر مقامات کے برعکس پراپرٹی ٹیکس بہت کم ہے۔

Comments are closed.