کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری درج

سرینگر /24فروری / ٹی آئی نیوز

دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے بیچ جہاں موسم بہتر ہوا ہے وہیں شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ہوا
ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر جزوی طور پر ابر آلود موسم کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات کے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 0.0 ڈگری کے مقابلے میں 0.2 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.