بارہمولہ کے فوجی آفیسر ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر دلی مقرر

سرینگر// 23فروری/ کے پی ایس/

جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے پہلے فوجی آفیسر نے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ضلع بارہمولہ کے دیہات گوہان سے تعلق رکھنے والے اعلی فوجی آفیسر لیفٹننٹ جنرل آر ایس رین نے سنٹ جوزف ہائی سکول بارہمولہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جبکہ سرینگر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں الیکٹرک انجینرنگ میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ۔

جنرل آفیسر موصوف بارہمولہ کے ایک ذی عزت خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ان کے والد پروفیسر سجن سنگھ بنارس ہندو یونیورسٹی کے سکالر رہے ہیں اور انہوں نے 50کی دہائی کے اخیر میں فیزکس مضمون میں پوسٹ گریجویشن ڈگری حاصل کی ہے ۔وہ اپنی کمیونٹی میں فزیکس مضمون کے پہلے پوسٹ گریجویٹ ہیں ۔آفیسر موصوف کی والدہ شریمتی مہندر پال کور پنجاب یونیورسٹی پٹیالہ کی فاضلہ ہیں اور انہوں نے وادی کی کئی ہائیر سیکنڈری سکولوں میں بحیثیت پرنسپل ذمہ داریاں انجام دی ہیں جو انکے40سالہ تعلیمی کیئریر کے دوران رہیں

۔جنرل آفیسر کی اہلیہ شریمتی ستبیر کور بارہمولہ سے ہی تعلق رکھتی ہیں اور ایل آئی سی دہلی میں ایک آفیسر ہیں ۔جنرل آفیسر آر ایس رینانڈین ملٹری اکیڈمی کے فاضل ہیں ۔ان کا تخصص کوالٹی ایشورنس شعبے میں ہے ۔ڈائریکٹر جنرل بننے سے قبل وہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دلی تھے اور انکے37سالہ کیریئر میں انہوں نے کئی قابل فخر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں .

Comments are closed.