تازہ پسیاں گر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بند
سرینگر /21فروری / ٹی آئی نیوز
سرینگر جموں شاہراہ پر تازہ پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے
محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رام بن اور بانہال کے درمیان سی پی پی ایل میس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک بند کردیا گیا ہے
انہوں نے بتایا کہ کلیئرنس کا کام جاری ہے اور لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کلیئرنس کا کام مکمل ہونے تک شاہراہ پر سفر نہ کریں۔
Comments are closed.