نئی قومی تعلیمی پالیسی ملک کے نوجوانوں کو نئی صدی کے تقاضوں کے مطابق تیارکررہی ہے / وزیر اعظم مودی

سرینگر /20فروری /

نئی قومی تعلیمی پالیسی ملک کے نوجوانوں کو نئی صدی کے تقاضوں کے مطابق تیارکررہی ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کے دور میںہزاروں نوجوانوں، گاﺅ ں میں انٹرنیٹ اورڈجیٹل خدمات فراہم کرنے والے کامن سروس سینٹروں میں کام کررہے جس سے ایک نئی نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اتراکھنڈ روزگار میلے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج ان لوگوں کے لئے ایک نئے آغاز کا موقع ہے، جنھیں اپنے تقرری نامے ملے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ نہ صرف ایک زندگی تبدیل کردینے والا موقع ہے بلکہ یہ مجموعی تبدیلی کا ایک وسیلہ بھی ہے ، ملک میں تعلیم کے شعبے میں کئے جانے والے نئے تجربات کو نمایاں کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے اس بات پرتوجہ مرکوز کی کہ جن افرادکا تقرر کیاگیاہے ان میں سے زیادہ ترافراد ، تعلیم کے شعبے میں ہی خدمات انجام دیں گے۔
وزیراعظم نے رائے زنی کی کہ “نئی قومی تعلیمی پالیسی ، بھارت کے نوجوانوں کو نئی صدی کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق تیارکررہی ہے۔’

Comments are closed.