اینٹی کورپشن بیورو نے چلڈرن ہسپتال بمنہ میں اکائونٹس اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے کیا گرفتار

سرینگر /13فروری /
اینٹی کورپشن بیورو نے ایک خصوصی کارورائی کے دوران چلڈرن ہسپتال بمنہ سرینگر کے ایک اکاو¿نٹس اسسٹنٹ کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق رشوت خور ملازمین کے خلاف کارورائی تیز کرتے ہوئے اینٹی کورپشن بیور و کی ایک خصوصی ٹیم نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (چلڈرن ہسپتال بمنہ ) کے دفتر میں کام کرنے والے نثار احمد راتھر کو ہسپتال میں 18000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

اے سی بی کے مطابق ٹیم کو شکایت موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن اے سی بی میں سیکشن 7 پریوینشن آف کرپشن ایکٹ 1988 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ان کے مطابق ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹریپ ٹیم نے کامیاب جال بچھا کر نثار احمد راتھر کو آزاد گواہوں کی موجودگی میں 18000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔جس کے بعد انہیں پولیس اسٹیشن پہنچایا گیا معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.