پاکستان میں مقیم ہینڈلرس اسمگلروں کے ذریعے جموں و کشمیر میں منشیات پہنچا رہے ہیں/ایس ایس پی بارہمولہ
بارہمولہ /13فروری / مجید شیری
پاکستان میں مقیم ہینڈلرز ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسمگلروں کو جموں و کشمیر کے اندر منشیات پھیلانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں کا دعویٰ کرتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہمولہ،امود ناگپورے نے کہا کہ ایسی کارورائیوںمیںملوث چار اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہے
بارہمولہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی بارہمولہ نے کہا کہ پولیس نے ایسے چار منشیات فراہم کرنے والوں کو ممنوعہ مواد اور نقدی کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بارہمولہ میں اڑی کے علاقے کمال کوٹ میں منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے ایک خاص اطلاع پر سلطان دکی کے علاقے میں ایک ناکا لگایا گیا تھا اور چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن اس نے بھاگنے کی کوشش کی اور اسے تدبیر سے روک دیا گیا۔
بعد ازاں، چار افراد کو 1.17 کلو گرام براو¿ن شوگر اور 25.39 لاکھ روپے کی نقدی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
Comments are closed.