ہندوستان تعلیمی اور معاشی لحاظ سے ایک طاقت کے طور پراُبھر رہا ہے /لیفٹنٹ گورنر
سرینگر/12فروری /
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ تعلیم ہندوستان ایک عالمی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے اور گزشتہ آٹھ برسوں میں بھارت تعلیمی ، معاشی طور پر دنیا کے سامنے کھڑا ہورہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج کی دنیا میں امن اور خوشحالی کا سب سے بڑا محرک ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے میسور کے سری جے چماراجندر کالج آف انجینئرنگ (SJCE) کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ س
اس موقع پر سنہا نے جگد گرو شری شیوارتری راجندر مہاسوامی جی اور جگد گرو شری شیوارتری دیشکیندر مہاسوامی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا، "سری جے چامراجندر کالج آف انجینئرنگ نے قوم کی تعمیر میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے اور سماجی تبدیلی میں منفرد کردار ادا کرنے کے لیے پہچان حاصل کی ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستان آج کی دنیا میں امن اور خوشحالی کا سب سے بڑا محرک ہے اور جے ایس سی ای جیسے تعلیمی اداروں نے تکنیکی ترقی میں مدد کی ہے جو اب ہو رہی ہے۔
Comments are closed.