”تھری ایڈیٹس “ فلم سے کچھ سیکھنے کو ملا ، کیرن کپواڑہ میں فلمی انداز میں ڈاکٹروں نے بچے کا جنم یقینی بنایا

سرینگر /12فروری /
شمالی ضلع کپواڑہ کے کیرن علاقے میں ڈاکٹروں نے فلمی انداز میں ایک بچے کو جنم دینے میں کامیاب حاصل کر لی ۔ بلاک میڈیکل افسر کرالہ پورہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں بچہ اور ماں محفوظ ہے ۔

ضلع کپواڑہ کے کیرن علاقے میں ڈاکٹروں نے ماہر امراض خواتین ڈاکٹر کے بغیر فلمی انداز جیسے طریقے سے اسپتال میں بچے کی پیدائش کو یقینی بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق کلاروس کیرن سے وابستہ ایک حاملہ خاتوں کو جمہ کے دن درد زدہ حالت میں پرائمری ہیلتھ سنٹر لایا گیا جہاں پر ماہر امراض خواتین کا کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ مریض کو کرال پورہ اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بھاری برفباری کے چلتے یہ ممکن نہیں ہو سکا جبکہ معاملے کی نسبت ایک ماہر امراض خواتین ڈاکٹر نے ”تھری ایڈیٹس “کے فلمی انداز میں وہاں پر تعینات پیرا میڈیکل سٹاف کو پوری طرح متحرک کرکے ویڈیوں کال کے ذریعے تمام جانکاری فراہم کرکے بچے کے جنم کے یقینی بنایا۔

بی ایم او کرالپورہ ڈاکٹر ایم شفیع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ماں اور بچہ تندروست ہے ۔ بی ایم او نے کہا کہ بچہ اور ماں دونوں ٹھیک ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہم نے ہنگامی مریضوں کا اس طرح انتظام کیا ہے ۔

Comments are closed.