تلیل میں بھاری برفباری کے باعث زیر تعمیر مکان کو نقصان

بانڈی پورہ / 31جنوری / ٹی آئی نیوز

بانڈی پورہ کے تلیل سردا ب علاقے میں شدید برف باری کی وجہ سے ایک زیر تعمیر مکان کو نقصان پہنچا

حکام نے بتایا کہ بھاری برفباری کے باعث زیر تعمیر مکان منہدم ہو گیا تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔خیال رہے کہ وادی گریز میں تازہ برف باری سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں کیونکہ علاقہ کا ضلعی ہیڈ کوارٹر سے رابطہ منقطع ہے۔

Comments are closed.