لیفٹیننٹ گورنر نے گلمرگ میں تیسرے کھیلو۔ اِنڈیا سرمائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

کھیلوں کی شائقین میں جوش و خروش پیدا کرنے کیلئے سرمائی کھیلوں کی تشہیری مہم کو تیز کیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر

جموں/30جنوری
لیفٹنٹ گورنر منوج سِنہا نے آج 10 فروری سے شروع ہونے والے تیسرے کھیلو ۔ اِنڈیا سرمائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر کو سینئر اَفسران نے متعلقہ محکموں کو تفویض کردہ تیاری کے کاموں کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔لیفٹیننٹ گورنرنے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام زیر اِلتوا¿ کاموں کو تیزی سے مکمل کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں۔
اُنہوں نے کہا ،” سرمائی کھلوں کی تشہیری مہم کو تیز کیا جانا چاہئے تاکہ کھیلوں کے شائقین میں جو ش و خروش پیدا ہو۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے میگا ایونٹ کی تیاریوں میں کھلاڑیوں کو شامل کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ ، صفائی ستھرائی ، پانی کی فراہمی ، رہائش اور ٹرانسپورٹیشن کے لئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی مزید ہدایت دی۔
میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ کھیلو۔ اِنڈیا سرمائی کھیلوں کے اِس ایڈیشن میں ملک بھر سے تقریباً 1,800 کھلاڑیوں اور افسران ، معززین اور میڈیا اَفراد کی شرکت متوقع ہے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ پہلی بار فیڈ بیک میکانزم اور اَپنی مرضی کے مطابق موبائل ایپ کے ساتھ ایک آن لائن رجسٹریشن پورٹل تیار کیا گیا ہے اور حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور مہمانوں کی سہولیت کے لئے راستے میں کیوآر ۔ کوڈ والے ہورڈنگز لگائے جارہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” کھیلو ۔ اِنڈیا سرمائی کھیل نہ صرف کھیلوں کی عمدگی کا جشن منانے کا ایک موقع ہے بلکہ ملک کے کھلاڑیوں کے درمیان دوستی کا جذبہ بھی ہے ۔ یہ ہمارے لئے ایک موقع ہے کہ ہم جموںوکشمیر کی ثقافت ، گرمجوشی سے مہمان نوازی اور اَپنی تنظیمی صلاحیتوں کو ظاہر کریں۔“
ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرمد حفیظ نے میٹنگ کو لوگو اور تھیم ، شو بنکر ،سرمائی کھیل کا ترانہ ، پورے ایونٹ میںثقافتی پروگرام، ماہرین کی تعیناتی اور مختلف محکموں اور آرگنائزیشنوں سے درکار مدد تعاون سمیت پروموشنل سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔

Comments are closed.