ڈیوٹی سے غیر حاضر حاضری ، کپواڑہ میں دو ڈاکٹروں سمیت پانچ افراد معطل
سرینگر /30جنوری /
سرحدی ضلع کپواڑہ میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں حکام نے دو ڈاکٹروں سمیت پانچ افراد کو معطل کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کی ہدایت پر بلاک میڈیکل افسر کپواڑہ نے اس وقت دو ڈاکٹروں اور تین پیرا میڈیکل اسٹاف کو معطل کردیا جب وہ نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سینٹر گوشی سے بغیر کسی اجازت کے غیر حاضر پائے گئے ۔
بتایا جاتا ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے طبی سنیٹر کا دورہ دن کے 2بجکر 45منٹ پر اچانک کیا جس دوران انہوں نے ان ملازمین کو غیر حاضر پایا ۔
ضلع انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کی ہدایت پر بی ایم او کپواڑہ نے دو ڈاکٹروں اور تین پیرا میڈیکل اسٹاف کو معطل کردیا جب وہ NTPHC گوشی میں بغیر کسی اجازت کے غیر حاضر پائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.