بھارت جوڑو یاترا اونتی پورہ سے بحال ، محبوبہ مفتی اور پرینکا گاندھی بھی یاترا میں شامل
سرینگر/ 28 جنوری / ٹی آئی نیوز
جنوبی قصبہ اونتی پورہ سے بھارت جوڑو یاترا کی پھر سے شروعات ہو گئی ہے ۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ یاترا اونتی پورہ سے شروع ہوئی جس دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے یاترا میں اپنی صاحبزادی کے ہمراہ شرکت کی
ذرائع نے بتایا کہ یاترا آج صبح اونتی پورہ کے چیرسو علاقے سے دوبارہ شروع ہوئی۔جس دوران سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، ان کی بیٹی التجا مفتی اور والدہ بھی اونتی پورہ یاترا میں شامل ہوئیں۔
راہول گاندھی کی بہن اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی دیگر کانگریس لیڈروں کے ساتھ لیتھ پورہ کے قریب یاترا میں شامل ہوئیں۔
دریں اثنا، پارٹی کے ایک اندرونی نے بتایا کہ یاترا آج پانتھ چوک ٹرک یارڈ پر ختم ہوگی اور کل اسی جگہ سے دوبارہ شروع ہوگی۔
Comments are closed.