ٹنل کے آ ر پار 30جنوری کو بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری کی پیشگوئی

سرینگر /28جنوری / ٹی آئی نیوز

ٹنل کے آ ر پار 30جنوری کو بھاری برفباری کی پیشگوئی کے بیچ شبانہ سردیوں کی لہر بدستور جاری ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جنوری کو محکمہ موسمیات نے پیرپنجال، جنوبی کشمیر ،ڈوڑہ اور کشتواڑ علاقوں میں بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری کی پیشگوئی کی ہے
شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.