پلوامہ میں نقب ز وں کا گروہ بے نقاب۔ مسروقہ مال برآمد

سرینگر27 جنوری:پلوامہ میں پولیس نے نقب زنوں کے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے جرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کیا۔

پولیس اسٹیشن پلوامہ میں چوری کے واقعات کے بارے میں رپورٹ ہوئے جس کے بعد قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مختلف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

تفتیش کے دوران ایس ایچ او پی ایس پلوامہ کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ذرائع سے معلومات حاصل کرنے اور تکنیکی مدد سے خصوصی ٹیم نے تین ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت لطیف احمد ڈار ولد عبدل احد ڈار ساکنہ مارول کاکاپورہ، ساحل شفیع گگجو ولد محمد شفیع گگجو ساکنہ کاکا پورہ اور عدنان احمد راتھر ولد شبیر احمد راتھر ساکنہ کرالپورہ چاڈورہ کے طور پر ہوئ ہے پوچھ گچھ کے دوران، افسران کو جرائم میں ان کے ملوث ہونے کے بارے میں معلوم ہوا۔ ان کے انکشاف پر مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید پوچھ گچھ کے دوران افسران نے دوسرے اضلاع کے کئی معاملات میں بھی ان کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کمیونٹی ممبران نے مقدمات کو حل کرنے کے لیے پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ہماری کوششوں سے کمیونٹی کے اراکین کو یقین دلانا چاہیے کہ پولیس مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے

Comments are closed.