کشتواڑ کے پدرعلاقے میں بھاری برفانی تودہ گر آیا ، کوئی جانی نقصان نہیں

سرینگر /27جنوری /
خطہ چناب کے کشتواڑ ضلع کے دور افتاد علاقہ میں ایک برفانی تودہ گر آیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ا دھر حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے ۔
تفصیلات کے مطاق کشتواڑ ضلع کے دور افتادہ پدر علاقے میں جمعہ کو برفانی تودہ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ علاقہ میں اعلیٰ الصبح برفانی تودہ گر آیا جس کے بعد بچاﺅ کارورائیاں شروع کر دی گئی ہے اور حکام کی جانب سے علاقے میں ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہے ۔
حکام کے مطابق برفانی تودہ میچیل بیلٹ میں ایک بستی کے قریب دریا میں جا گرا، لیکن گاو¿ں کے علاقے سے دور ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں بچاﺅ ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہے اور وہاں رہائش پذیر لوگوں سے بھی احتیاط برتنے کی تاکید کر دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے تاہم بچاﺅ آپریشن جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ کی طرف سے برفانی تودے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

Comments are closed.