یومِ جمہوریہ کی تقریبات :لیفٹنٹ گورنر نے جموں میں قومی پرچم لہرایا
جموں/26جنوری
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج صبح یہاں ایم اے سٹیڈیم میں 74 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر یو ٹی سطح کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا ۔
لفٹینٹ گورنر نے یومِ جمہوریہ پریڈ کے دستوں کا معائینہ کیا اور سلامی لی ۔
یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں فوج ، بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، ایس ایس بی ، آئی آر ایف ( خواتین اور مرد ) ، جموں و کشمیر پولیس ، جے کے اے پی ، یو ٹی ڈیزاسٹر رسپانس فورس ، جموں و کشمیر فائیر اینڈ ایمر جنسی سروسز ، جے اینڈ کے فاریسٹ پروٹیکشن فورس ، جے اینڈ کے ایکسائیز ڈیپارٹمنٹ ، این سی سی ( بوائیز اینڈ گرلز ) ، بھارت اسکاو¿ٹس اینڈ گائیڈس ( لڑکیاں اور لڑکے ) کے علاوہ کئی سکولی دستے ، فوج کے براس اینڈ پائپ بینڈ ، بی ایس ایف ، جے اینڈ کے پولیس ، جے اینڈ کے آرمڈ پولیس اور بینڈ ٹروپس ( لڑکی اور لڑکے ) ، مختلف سکولوں کے طلباءشامل تھے ۔
اس موقع پر مختلف سکولوں اور محکموں نے جموں و کشمیر کے ڈیجٹل سفر اور سوچھ بھارت مشن کے حوالے سے جادوئی پرفارمنس پیش کیں اور بیداری پھیلائی ۔
قبل ازیں لفٹینٹ گورنر نے پولیس شہداءکی یاد گار اور بلیدان ستمبھ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر ہند کے بہادر دلوں اور جنگی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے عظیم قربانیاں دیں ۔
Comments are closed.