گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی پر بات کرنے کیلئے G20 مثالی پلیٹ فارم /صدر مرمو
نئی دلی/ 26جنوری /
صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم سے اپنے اولین خطاب میں کہا کہ G20 گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے ”سب سے زیادہ دباﺅوالے“ مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور ان کے حل تلاش کرنے کا ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکمرانی کے تمام پہلوﺅں کو تبدیل کرنے اور لوگوں کی تخلیقی توانائیوں کو بروئے کار لانے کے لیے حالیہ برسوں میں سلسلہ وار اقدامات کے بعد دنیا نے ہندوستان کو احترام کے ایک نئے احساس سے دیکھنا شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا”مختلف عالمی فورمز میں ہماری مداخلتوں نے مثبت فرق آنا شروع کر دیا ہے۔
عالمی سطح پر ہندوستان نے جو عزت کمائی ہے اس کے نتیجے میں نئے مواقع کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی ملی ہیں۔
Comments are closed.