جموں کشمیر میں حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ شہری ہلاکتوں میں 55 فیصد کمی؛ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے/ منوج سنہا

جموں/ 26 جنوری / ٹی آئی نیوز

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے جموں کشمیر میں امن کو یقینی بنانے کیلئے عسکریت پسندی اور اس کے ماحولیاتی نظام پر آخری حملہ شروع کر دیا ہے۔
مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں یوم جمہوریہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کا مورال بلند ہے اور امن کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششوں کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔
منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ اور مرکز نے جموں و کشمیر میں کام کرنے والی سیکورٹی ایجنسیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

Comments are closed.