اِنتخابی عمل میں لوگوں کی فعال شرکت صحت مند جمہوریت کی کلید / لیفٹنٹ گورنر
جموں/25جنوری
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموں کے کنونشن سینٹر میں 13 ویں قومی یوم رائے دہندگان کی تقریبات میں شرکت کی۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس دِن کا مقصد رائے دہندگان کو جمہوریہ عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” اِنتخابی عمل میں لوگوں کی فعال شرکت صحت مند جمہوریت کی کلید ہے ۔ ان نوجوان ووٹروں کو مبارک ہوجنہوں نے حال ہی میں اِندراج کیا ہے۔“
اُنہوں نے کہا کہ اِس برس کے قومی یوم رائے دہندگان کا تھیم ” ووٹ ڈالنے جیسا کچھ نہیں ، میں یقینی طور پر ووٹ دیتا ہوں“ ہر شہری کو قوم اور جمہوری اَصولوں کے تئیں ان کے پختہ فرض کی یاد دِلاتا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس موقعہ پر ہم قومی مفاد کو مقدم رکھنے کا عہد کریںاور جمہوری نظام کو مضبوط کرنے کے لئے اَپنے آپ کو دوبارہ وقف کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ” ووٹ کا حق“ کا اِستعمال کسی کی رائے کا اِظہار ہے جو جمہوریت میں بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔اُنہوں نے ملک کی جمہوری روایات اور آزادانہ ، منصفانہ ، شفاف اور پُر اَمن اِنتخابات کے وقار کو برقرار رکھنے پر زوردیا۔
اُنہوں نے ہندوستانی الیکشن کمیشن نے ایک مضبوط اور شفاف نظام کے لئے عالمی سطح پر پہچان حاصل کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئی ٹی ٹولز کا اِستعمال کرتے ہوئے آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کروا کر، ووٹروں کو تعلیم دے کر اور دیگر ممالک کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کرکے اِنتخابی عمل کو مسلسل تقویت بخش اور مضبوط بنا رہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ حکومت نے تمام چیلنجوں کے باوجود دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طورپر جمہوری اقدار میں جڑی ہوئی ایک مضبوط ڈھانچہ تیار کیا ہے جس نے جامع ترقی ، لوگوں کی اُمیدوں اور اُمنگوں کو پورا کرنے کو تقویت دی ہے ۔
اُنہوں نے ووٹررجسٹریشن کو مو¿ثر طریقے سے بہتر بنانے ، ووٹروں کی شرکت کو بڑھانے ، ووٹروں کو تعلیم دینے اور ان کی حوصلہ اَفزائی کرنے میں اِنتخابی اَفسروں کی اَنمول شراکت کی بھی سراہنا کی۔
Comments are closed.