یوم جمہوریہ کی تقریبات :لیفٹنٹ گورنر جموں جبکہ سرینگر میں مشیر بھٹناگر پریڈ پر سلامی لیں گے
سرینگر/09 جنوری /ٹی آئی نیوز جموں میں یوم جمہوریہ کے موقع پر مرکزی تقریب ایم اے اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ اس کے لیے انتظامیہ اور پولیس نے پوری تیاری کر رکھی ہے۔ایک سرکاری حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں سلامی لیں گے۔لیفٹنٹ گورنر تقریب کی صدارت کریں گے اور ایم اے اسٹیڈیم، جموں میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب پر سلامی لیں گے جبکہ راجیو رائے بھٹناگر لیفٹنٹ گورنر کے گورنر کے مشیر تقریب کی صدارت کریں گے اور سرینگر میں مرکزی تقریب میں سلامی لیں گے۔
Comments are closed.