راجوری حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو دس لاکھ روپیے کا انعام دیا جائے گا/ پولیس کا اعلان
جموں03 جنوری جموں وکشمیر پولیس نے راجوری حملے میں ملوث جنگجوو¿ں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر10 لاکھ روپیے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جو شخص راجوری حملے میں ملوث جنگجوو¿ں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا اس کو 10 لاکھ روپیہ بطور انعام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع دینے والے کی تفصیلات کو خفیہ رکھا جائے گا۔بتادیں کہ ڈانگری گاو¿ں میں اتوار کی شام مشتبہ جنگجوو¿ں کی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کی موت جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے تھے اور پھر پیر کی صبح اسی جگہ ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو کمسن بچے از جان ہوگئے۔این ا?ئی اے کے ایک خصوصی ٹیم منگل کی صبح جائے واردات پر پہنچی۔مہلوک عام شہریوں کی آخری رسومات منگل کی صبح انجام دی گئیں جس میں پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
Comments are closed.