راجوری حملہ: این آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم جائے واردات پر پہنچی

جموں03 جنوری قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک خصوصی ٹیم منگل کی صبح راجوری کے ڈانگری گاو¿ں پہنچی جہاں اتوار کی شام اور پیر کی صبح مشتبہ جنگجوو¿ں کے حملوں میں چھ شہری از جان ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم منگل کی صبح راجوری کے ڈانگری گاو¿ں پہنچی۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور شاید وہ اس کیس کی تحقیقات کرنے والی ہے۔بتادیں کہ ڈانگری گاو¿ں میں اتوار کی شام مشتبہ جنگجوو¿ں کی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کی موت جبکہ چھ دیگر زخمی ہوگئے تھے اور پھر پیر کی صبح اسی جگہ ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو کمسن بچے از جان ہوگئے۔مہلوک عام شہریوں کی آخری رسومات منگل کی صبح انجام دی گئیں جس میں پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ان واقعوں سے علاقے میں خوف پھیل گیا اور سیکورٹی ایجنسیاں واقعات کی تہہ تک پہنچنے کے کام میں جٹ گئی ہیں۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا صورتحال کا جائزہ لینے اور پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے کے لئے پیر کو ہی ڈانگری پہنچے۔

Comments are closed.