راجوری حملہ اور سرینگر میں گرینیڈ دھماکہ کے بعد سرینگر میں سیکورٹی سخت
سرینگر/03جنوری/ 26جنوری سے قبل سرینگر میں جنگجوئیانہ کارروائی میںحول چوک میں سی آرپی ایف بینکر پر گرنیڈ حملہ اور راجوری کے ڈانگری علاقے میںہلاکت خیز واردات کے بعد یوم جمہوریہ کی تقریبات کےلئے سیکورٹی کا ازسر نو جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ سرینگر اور جموں میں حفاظتی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں ۔ جگہ جگہ فورسز اور پولیس ناکے، موٹر سائکلوں ، آٹور کھشاﺅں اور نجی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لینے کاعمل شروع کردیا گیا ہے جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
Comments are closed.