لیفٹنٹ گورنر نے ڈانگری راجوری کا دورہ کیا ، مہلوک افرادکے لواحقین سے تعزیت پرسی کی
سرینگر /02جنوری /
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس و سیول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ ڈانگری راجوری علاقہ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے فائرنگ واقعہ میں مارے گئے افراد کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی ۔ اس سے قبل لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری ضلع کے ڈانگری گاو¿ں میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے شہریوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی امداد اور سرکاری نوکری کا اعلان کیا۔سی این آئی کے مطابق راجوری کے ڈانگری علاقے میں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہوئے چار افراد کی موت پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ””میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس گھناو¿نے حملے کے پیچھے جو لوگ ہیں انہیں سزادی جائے گی۔ میرے خیالات اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں“۔ انہوں نے مزید لکھا ”ایکس گریشا کے بطور جاں بحق ہوئے شہریوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے اور ایک سرکاری نوکری دی جائے گی۔” انہوں نے مزید کہا، "شدید زخمیوں کو 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ عہدیداروں کو زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔خیال رہے کہ راجوری کے ڈانگری علاقے میں اتوار کی شام دیر گئے فائرنگ واقعہ میں چار لوگوں کی موت ہوئی ہے جن کی شناخت پریتم شرما (56) اور اس کے 33 سالہ بیٹے آشیش کمار، دیپک کمار (23)، پی ایچ ای ملازم، اور شیتل کمار (48) کے طور پر ہوئی ہے۔حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے اور جن کو جی ایم سی جموں لے جایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ ادھر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس وسیول انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے وہاں مارے گئے افراد کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ۔
Comments are closed.