فائرنگ واقعہ کے بعد ڈھانگری راجوری میں دھماکہ ، کمسن لڑکا از جاں ، پانچ دیگر زخمی
راجوری /02جنوری / ٹی آئی نیوز
راجوری کے ڈھانگری علاقے میں فائرنگ واقعہ کے بعد آج صبح ایک پُر اسرار دھماکے میں کمسن لڑکا از جاں ہو گیا جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ سوموار کی صبح تین گھروں جہاں کل شام نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کی میں سے ایک کے نزدیک دھماکہ ہوا جس میں ایک کمسن افراد سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ راجندر کمار کے گھر کے باہر ہوا جس کا بیٹا دیپک کمار کل کی فائرنگ کے واقعہ میں مارے گئے چار لوگوں میں شامل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے اور ان میں سے ایک، ایک 5 سالہ لڑکا، ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
Comments are closed.