راجوری فائرنگ واقعہ: لیفٹنٹ گورنر کا اظہار رکھ ، مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے اور سرکاری ملازمت کا اعلان
جموں/ 2 جنوری / ٹی آئی نیوز
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری ضلع کے اپر ڈھنگری گائوں میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے شہریوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی امداد اور سرکاری نوکری کا اعلان کیا۔
لیفٹنٹ گورنر نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا ”میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس گھناونے حملے کے پیچھے جو لوگ ہیں انہیں سزا دی جائے گی۔ میرے خیالات اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں“
Comments are closed.