سی آر پی ایف اہلکار سے رائفل چھیننے والے نوجوان کو والدین کی مدد سے واپس لایا گیا/ پولیس

کرالہ گنڈ ہندوارہ میں پُر اسرار دھماکے کی آواز سننے کے بعد سنسنی ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

سرینگر /یکم جنوری /
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پلوامہ کے بیلو راجپورہ علاقے میں سی آر پی ایف اہلکار سے رائفل چھیننے کے چند گھنٹے بعدنوجوان کو اس کے والدین کی مدد سے واپس لایا گیا جبکہ چھینی گئی رائفل بھی واپس حاصل کی گئی ۔ ادھر کرالہ گنڈ ہندوارہ میں پُر اسر ار دھماکے کے نتیجے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا ۔ سی این آئی کے مطابق کشمیر پولیس زون نے ٹویٹر پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجئے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ” والدین کی مدد سے پولیس نے عرفان بشیر گنائی عرف صوبہ گنائی ولد بشیر احمد جس نے سی آر پی ایف اہلکار سے رائفل چھین لی تھی کو AK-47رائفل کے ساتھ واپس لایا ۔ انہوں نے مزید کہا،تفتیش جاری ہے۔ ہم خاندان کے کردار کی تعریف کرتے ہیں۔خیال رہے کہ صبح بیلو راجپورہ علاقے میں ایک نوجوان نے سی آر پی ایف اہلکار سے سروس رائفل چھین لی تھی ، ادھر ہند وارہ کے کرالہ گنڈ علاقے میں ایک پُر اسرار دھماکے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرہ میں لیا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گناہ پورہ کرالہ گنڈ علاقے میں شام دیر گئے ایک پُر اسر ار دھماکہ کی آواز سنائی گئی جس کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور حقائق جاننے کی کوشش جاری ہے ۔

Comments are closed.