فوجی سربراہ وارد کشمیر ، کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ نیا سال منایا
سرینگر / یکم جنوری / ٹی آئی نیوز
فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے سرحدی ضلع کپواڑہ کا دورہ کرکے وہاں لائن آ ف کنٹرو ل پر فوجی اہلکاروں کے ساتھ نیا سال منایا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے بات چیت کی ۔ اس موقعہ پر فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین مشترکہ طور پر بھارت کی سلامتی کےلئے بڑا خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لداخ اور شمالی علاقے میں چین کے ساتھ لگنے والی سرحد پر فوج ہائی الرٹ پر ہے۔
Comments are closed.