سرکاری اراضی پر تعمیر کا الزام ،پہلگام میں حزب جنگجو کے مکان کی دیوار مسمار کر دی گئی
اننت ناگ /31دسمبر / ٹی آئی نیوز
جنوبی ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں مبینہ طور پر سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ حزب المجادین کے ایک جنگجو کے مکان کی دیوار مسمار کر دی گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ لیور پہلگام میں غلام نبی خان عرف امیر خان کے گھر کی دیوار گرائی گئی۔
حکام کے مطابق عامر حزب کا آپریشنل کمانڈر ہے جو 90 کی دہائی کے اوائل میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہوا اور وہاں سے کام کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں جیش کے عسکریت پسند عاشق احمد نینگرو عرف امجد بھائی کے گھر کو بھی مسمار کیا گیا تھا۔
Comments are closed.