امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ،جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا لیا گیا جائزہ

سرینگر / 28دسمبر /
جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور ترقیاں کاموں کا جائزہ لینے کیلئے وزیرداخلہ امیت شاہ نے نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں عسکریت کا ماحولیاتی نظام جس میں عناصر شامل ہیں جو ملی ٹنٹ اور علیحدگی پسند مہم کو عام آدمی کی بھلائی کو نقصان پہنچانے میں مدد دیتے ہیں، اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اسے برقرار رکھتے ہیں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کو نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران بشمول فوج، سی اے پی ایف اور دیگر ایجنسیوں کے افسران نے شرکت کی۔مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز اور پولیس سے کہا کہ وہ فعال طور پر مربوط انسداد ملی ٹنسی آپریشنز کریں، تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خوشحال اور پرامن جموں و کشمیر کے وڑن کو پورا کیا جا سکے۔امیت شاہ نے سڑکوں کو تشدد سے پاک رکھنے اور قانون کی حکمرانی کو نمایاں طور پر بحال کرنے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ ملی ٹنٹوں اور علیحدگی پسندوں کا خوف نہ ہو۔ انہوں نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کو ملی ٹنتوں کا صفایا کرنے کے لیے انتہائی پیچیدہ اور منصوبہ بند انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے ذریعے مربوط کوششوں کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔ یو اے پی اے کے تحت درج مقدمات کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تفتیش بروقت اور موثر ہونی چاہیے۔ متعلقہ ایجنسیوں کو جانچ کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر کام کرنا چاہیے۔

Comments are closed.