سدرا جھڑپ میں چار جنگجو مارے گئے ،ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری / اے ڈی جی پی مکیش سنگھ
جموں /28دسمبر / ٹی آئی نیوز
جموں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ سدرا جموں جھڑپ میں چار ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ہے
اے ڈی جی پی کا کہنا ہے کہ ٹرک جس میں ملی ٹنٹ سوار تھے کا ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے
انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک ملی ٹنٹ کی شناخت کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے
Comments are closed.